Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا

Mahira Khan Humayun Saeed Awarded Honorary Shields in Dubai
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے فلمی ستارے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ یہ تقریب فلم لو گرو کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقد کی گئی، جس میں پاکستانی سفارتی مشن کے اراکین، مداحوں اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

مزید پڑھیں:ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

سفیر فیصل ترمذی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ فنون لطیفہ پاکستان کی سافٹ پاور کا اہم حصہ ہیں، ایسے فنکار پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور ہماری کہانی کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم لو گرو جیسے منصوبے پاکستان کے بدلتے ہوئے ثقافتی منظرنامے کی عکاسی کرتے ہیں اور عالمی ناظرین سے دلوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریباً 10 برس بعد ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، ان کی آخری مشترکہ فلم بن روئے 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement