Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت کا یوم آزادی یکم اگست سے ہی منانے کا اعلان

Sindh Government Celebrate Independence Day from August 1st

سندھ حکومت نے یوم آزادی اور معرکہ حق ایک ساتھ منانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور تقریبات یکم اگست سے ہی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کوشکست کےبعد پہلی14اگست ہے جو بھرپور جوش سے منائیں گے، یکم اگست سے ہی جشن آزادی منائی جائے گی، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز سے آزادی کا جشن منائیں گی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، سعیدغنی ، محمد بخش مہر ،ذوالفقار شاہ ، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب،کمشنرکراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی ودیگر حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:رواں ماہ یوم آزادی پر دبئی سے اسکردو براہ راست فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ معرکہ حق اورجشن آزادی کے لئے تقریبات منعقد کریں گے ، ایسے پروگرام بھی ترتیب دیں گے جس سے مسلح افواج کوخراج تحسین پیش ہو، یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ثقافتی شو، کھیلوں اور موسیقی کے پروگرامز بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معرکہ حق،یوم آزادی کے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شرجیل میمن معرکہ حق ،یوم آزادی پروگرامز کمیٹی کےسربراہ ہوں گے، پروگرامز کمیٹی میں وزیرکھیل، وزیر ثقافت، وزیر بلدیات ،میئرز بھی شامل ہیں، کمیٹی تقریبات کے انعقاد کیلئےاقدامات ترتیب دے کر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button