Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے گرکر خاتون جاں بحق

Woman has Died Falling from a Flat in Karachi

کراچی میں درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو بدر کمرشل دہلی ریسٹورنٹ کے قریب رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جو کہ 5 بچوں کی ماں تھی۔

متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ ندا زوجہ ذوالفقار کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار

متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ندا نفسیاتی مسائل اور ذہنی دباؤ کا شکار تھی جبکہ وہ عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر ہیں اور اس کی بیوی نے چھت پر جا کر چھلانگ لگائی تھی۔ پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button