Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حمیرا اصغر کے فلیٹ سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی: پولیس

No drugs recovered from flat actress Humaira Asghar: Sindh Police

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز سکس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہونے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی مسخ شدہ لاش کے حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

ایس ایس پی جنوبی مہزور علی نے آے آر وائے نیوز کے مارننگ شو میں تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے کسی طرح کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی، تشدد اور ممکنہ قتل کے شواہد بھی نہیں ملے جب کہ اداکارہ کے زیر استعمال رہنے والے موبائل کی سم بھی اکتوبر سے بند تھی۔

مزید ہڑھیں:حمیرہ اصغر کی موت طبعی نہیں اسے قتل کیا گیا، شہری کی عدالت میں درخواست

حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے کے فلیٹ سے ملی تھی، ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا تھا کہ ان کی لاش 20 دن پرانی ہے، تاہم 9 جولائی کو پولیس نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ان کی لاش 6 ماہ پرانی ہے۔

اداکارہ کی لاش ملنے کے حوالے سے ایس ایس پی جنوبی مہزور علی نے ’اے آر وائے نیوز‘ کے مارننگ شو میں تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ حمیرا اصغر کا کسی بھی شخص سے آخری بار رابطہ ستمبر میں ہوا ہوگا، اکتوبر کے آغاز سے ان کی سم بند ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں

ایس ایس پی مہزور علی کے مطابق اداکارہ دو کمروں کے فلیٹ میں 2018 سے رہائش پذیر تھیں، 2019 میں ہی ان کے کرائے کے مسائل شروع ہوگئے تھے لیکن مئی 2024 کے بعد انہوں نے کرایا دینا بند کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کرایہ نہ ملنے پر مالک مکان نے عدالت سے رجوع کیا تھا، پولیس سارے معاملے سے بے خبر تھی جب کہ اداکارہ کے موبائل بند ہونے پر یا اچانک لاپتہ ہونے پر بھی کسی نے پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button