Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں گمراہ کن ہیں: شیری رحمان

Sherry Rehman reacted news President Asif Zardari’s resignation
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ سے متعلق خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ کی خبریں بے سروپا اور گمراہ کن ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز،نوابشاہ سے کراچی منتقل،نجی اسپتال میں داخل

انہوں نے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں، صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا ہے، صدر زرداری جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے اپنی مرضی اور سیاسی بصیرت سے تمام اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے ہیں، ان کا یہ تاریخی اقدام پارلیمانی جمہوریت کی مضبوطی کی بنیاد بنا ہے، آج صدر زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی، آج بھی وہ پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں، صدر زرداری کی موجودگی اس بات کی ضمانت ہے کہ آئین، پارلیمان اور جمہوری ادارے محفوظ رہیں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement