کراچی میں ایک بار پھر سرمئی بادلوں کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز تک بوندا باندی کا امکان ہے اور آج مطلع ابر آلود، موسم مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بالائی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، عمرکوٹ اور حیدرآباد میں بھی بارش جبکہ جامشورو، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ اور دادو میں بھی ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے
مزید پڑھیں:کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود، کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جڑواں شہروں میں بارش کے باعث نالہ نئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ سید پور ویلج میں 65 ملی میٹر، گولڑہ میں 32، بوکرا میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، شمس آباد 26، کچہری 10، پیرو دہائی 16، سیکٹر ایچ 8 میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہرکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ہوئی، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نشتر،کینال اچھرہ، مسلم ٹاؤن میں میں بھی بارش ہوئی، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان روڈ اور اطراف میں میں بھی بارش ہوئی۔