Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جنگیں میڈیا کی بیان بازی، فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں: آرمی چیف

Field Marshal visited National Defense University (NDU) Islamabad

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، فینسی جنگی ساز و سامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں جیتی جاتیں، بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنے مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے ’نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس‘ کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور میں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا، دراصل بھارت کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی ثابت کرتا ہے۔

فیلڈ مارشل نے شرکاء سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل نے سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے، بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطے میں فرضی ’نیٹ سیکیورٹی پر وائڈر‘ کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے، وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا اس کی خلاف ورزی کی تو فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے اقوام عالم میں اصولی سفارت کاری پر مبنی دیرپا شراکت داری، باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر تعلقات قائم کیے ہیں، بھارت کے خود غرضانہ اور تنگ نظر برتاؤ کے برعکس پاکستان نے خود کو خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر ثابت کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات بھارت کی آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں، بھارت پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت، مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، کشیدگی کی اصل ذمے داری بصیرت سے محروم مغرور جارح بھارت پر عائد ہو گی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت خودمختار ایٹمی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی کے تباہ کن نتائج کے ادراک میں ناکام رہا، جنگیں میڈیا بیانات، درآمد شدہ فینسی جنگی سامان یا سیاسی نعروں سے نہیں جیتی جاتیں، جنگیں یقین محکم، پیشہ ورانہ قابلیت اور آپریشنل شفافیت کے ذریعے جیتی جاتی ہیں، جنگیں اداروں کی مضبوطی اور قومی عزم وحوصلے کے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button