Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گھر والوں کو یرغمال بناکر لوٹنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا

local court in Karachi has sentenced the accused

کراچی کی مقامی عدالت نے گھر والوں کو یرغمال بناکر لوٹنے والے ملزم کو سزا سنادی ہے۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے گھر والوں کو یرغمال بناکرلوٹ مار کرنے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ذاکراحمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 2022 میں ڈکیتی کی تھی جس کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن کا بتانا ہے کہ شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے ملزم کو شناخت کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 4 بہن بھائی عدالتی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

دوسری جانب کراچی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر بھانجے اورماموں کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسرے ماموں کو زخمی کردیا گیا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکی کو اپنے ہمرہ لیکر فرارہوگئے، پولیس نے مقتولین کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button