Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لیاری میں گرنے والی عمارت میں نوبیاہتا جوڑا بھی ملبے تلے دب گیا

Newlywed couple collapsed building Lyari

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دبنے والوں میں ایک نو بیاہتا جوڑا بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  ملبے تلے دبے اس جوڑے میں شوہر کا نام نیرول جبکہ بیوی کا نام منیشا ہے۔ یہ نوجوان جوڑا محض پانچ ماہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ ان کی زندگی کے نئے سفر کا یہ المناک حادثے نے علاقہ مکینوں کو سوگوار چھوڑ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:لیاری میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت زمین بوس، ملبہ ہٹانے کا عمل جاری، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی واقعے میں ایک اور شادی شدہ جوڑے کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں دلہا چیتن ملبے تلے دبا ہوا تھا جبکہ اس کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 17 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ خواتین سمیت 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ تاہم، نیرول اور منیشا سمیت کئی افراد کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button