اپنی کار یا کسی اور گاڑی کا موٹروہیکل ٹیکس بھرنا ہے مگر ایکسائز آفس جانے کی فرصت نہیں ۔ کسی ایجنٹ پر بھروسا نہیں اور لائن لگانے کی زحمت سے بھی بچنا چاہتے ہیں تواب یہ کام گھر ،آفس یا کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت منٹوں میں کرنا ممکن ہے ۔
جی ہاں اب آپ اپنی گاڑی کا ٹیکس سندھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر جا کر باآسانی اور محفوظ طریقے سے آن لائن جمع کرا سکتے ہیں ۔
ٹیکس کی ادائیگی کے لئے سندھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ
https://www.excise.gos.pk/
پر جائیں اورآن لائن ٹیکس پیمنٹ کا آپشن منتخب کریں
اپنا اکاونٹ بنائیں اور پھر لاگ ان ہوں یا پھر بغیر اکاونٹ
بنائے ٹیکس پیمنٹ کے لئے کوئیک پے کا آپشن منتخب کریں
اپنا موبائل نمبر ، اور گاڑی کا نمبر درج کریں
کیپچا فل کریں اور وہیکل ڈیٹیل پر کلک کریں
آپ کی گاڑی کی تفصیلات سامنے آجائے گی
یہاں ٹیکس پیمنٹ کو سلیکٹ کریں اور ٹیکس ادائیگی
کا دورانیہ طے کرکے کیلکولیٹ اماونٹ کو پریس کریں
آپکے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آجائے گی
جنریٹ پی ایس آئی کو پریس کرکے پی ایس آئی ڈی نمبر حاصل کر لیں
اگلے مرحلے میں اپنے موبائل فون پر انٹرنیٹ بینکنگ ایپ پر لاگ ان ہوں
بل پیمنٹ اور پھر 1Bill کو سلیکٹ کریں
یہاں کنزیومر آئی ڈی کےکالم میں پی ایس آئی ڈی درج کریں
رقم کنفرم کریں اور پیمنٹ کر دیں
آپ یہ کام جیز کیش یا ایزی پیسہ ایپ کے زریعے بھی کر سکتے ہیں۔