Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان

MDcat Test date
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ایم ڈی سی حکام نے میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر کو ملک بھرمیں بیک وقت ہوگا۔

اس سے قبل، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے نیا نصاب جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک، کنٹرولر اور ڈپٹی امتحانات سمیت 15 افراد پر مقدمہ، 3 گرفتار

پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق، نظرثانی شدہ ٹیسٹ میں پانچ مضامین بیالوجی، کیمسٹری، فزکس، انگلش، اور لاجیکل ریزننگ شامل ہوں گے۔

یہ امتحان 180 کثیر انتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل ہوگا اور اس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔ سوالیہ پرچہ مکمل طور پر ایم سی کیو پر مبنی ہوگا اور کوئی منفی مارکنگ نہیں لگائی جائے گی۔ سوالات کی درجہ بندی 15 فیصد آسان، 70 فیصد اعتدال پسند اور 15 فیصد مشکل ہوگی۔

ڈاکٹر رضوان تاج نے بتایا تھا کہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے کم از کم 55 فیصد مارکس اور ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے 50فیصد نمبر درکار ہوں گے۔

PMDC نے امتحان کے لیے سوالیہ بینک تیار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، نیا نصاب تعلیمی ماہرین، تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement