Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 5کروڑ روپے کی چوری میں ملوث ملازمہ پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی

house maid

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں ملازمہ کی 5 کروڑ کی چوری کا کیس، وکلاء سے دلائل طلب

استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ نے تقریباً پینتالیس لاکھ روپے نقدی کی معلومات فراہم کیں، ملزمہ نے 3 فلیٹ، ایک دکان، 4 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں کی معلومات فراہم کیں، چوری کی رقم سے خریدی گئی 2 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں تاحال برآمد نہیں ہوسکیں، ملزمہ نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی ایک پراپرٹی خریدی جہاں ملازم اور رشتے دار رہتے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے 5 لاکھ 75 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس سے 33 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کیے جاچکے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button