Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانیوں نے آن لائن ایپس پر 317 ارب روپے خرچ کر ڈالے

مالی سال 2024-25کے دوران پاکستانیوں نے فیس بک، ایپل، نیٹ فلکس سمیت مختلف ٹیک کمپنیوں کی آن لائن ایپس پر 317 ارب روپے سے زائد خرچ کیے۔ سب سے ذیادہ رقم میٹا یعنی فیس بک پر 12.3 ارب روپے خرچ کئے گئے جسکے لئے  پاکستانیوں نے 18 لاکھ 60 ہزار209 ٹرانزیکشنز کیں ۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یہ رقم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے لے کر آن لائن شاپنگ ویب سائٹس اور اسٹریمنگ سروسز پر خرچ کی گئی ہیں حیران کن طور پر ایپل آئی ٹیونز پر سب سے زیادہ 5.1 ملین ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت تقریباً 6 ارب روپے رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی شہریوں نے گوگل پر تقریبا 6 ارب روپے علی ایکسپریس پر آن لائن خریداری پر تقریبا 5 ارب روپے جبکہ علی بابا پر 2 ارب روپے اور ٹیمو پر ایک ارب 82 کروڑ روپے خرچ کئے ۔جبکہ شاپیفائی پر ایک ارب روپے کی شاپنگ کی گئی۔

شہریوں نے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر 3.37 ملین ٹرانزیکشنز میں 2.79 ارب روپے خرچ کیے جو بڑھتی ہوئی سبسکرپشن لاگت کے باوجود ڈیجیٹل تفریح کی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔ دیگرآن لائن پلیٹ فارمز،جن کی تفصیل واضح نہیں، پر 28.6 ملین ٹرانزیکشنز میں مجموعی طور پر 281.4 ارب روپے خرچ ہوئے، جو چھوٹے وینڈرز یا رپورٹ نہ ہونے والی یا بنڈلڈ ٹرانزیکشنز کی بڑی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button