ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک مالکان ہو جائیں ہو شیار سڑک پر چلنا ہے تو قانون کی پاسداری لازمی کرنی ہو گی، فٹنس سرٹیفیکیٹ اور رجسٹریشن کے بغیر اب کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی۔ گاڑی مالکان 30 دن کے اندر رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیں۔ مہلت ختم ہونے کے بعد گاڑیاں ضبط ہونگی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضع کر دیا کہ دوسرے صوبوں سے آنے والے ہیوی ٹریفک کو بھی سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ سے فٹنس سرٹیفیکیٹ لینا لازمی ہو گا دیگر صوبوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ قابل قبول نہیں ہونگے
سینئر وزیر نے کہا کہ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ میں 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار ہیں جنہیں وصول کرنے والا کوئی نہیں انہوں نے نئے نمبر پلیٹ نہ لگانے والوں کو بھی ہو شیار کرتے ہوئے کہا کہ دوران سفر مشکلات سے بچنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر نئے نمبر پلیٹس حاصل کرلیں
شرجیل میمن نے کہا کہ واٹر کاروپوریشن کے رجسٹرڈ ٹینکرز کو بار کوڈ جاری کئے گئے ہیں واٹر ٹینکر مالکان کو فٹنس سرٹیفیکیٹ کا بھی پابند کر دیا ۔ کہا بغیر بار کوڈ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے سڑک پر آنے والے ٹینکرز کو ضبط کرلیا جائے گا۔
شہر میں ڈمپر صرف رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلیں گے وقت کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی ۔ شرجیل انعام میمن نے حادثات میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے تاثر کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثات میں ملوث ڈرائیورز حراست میں ہیں مگر کسی بھی شہری کو از خود سڑک بلاک کرنے اور گاڑیاں جلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حادثات میں ڈمپر ڈرائیور سمیت ہم سب ذمہ دارہیں ہمیں خود بھی اپنی عادتوں کو درست کرنا ہو گا اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گی ۔