Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری

Pakistani Passport Improvement in Global Rankings

عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیا گیا۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ء کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ اب پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کا 113واں نمبر تھا۔

پاکستانی پاسپورٹ پر اب کئی ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن آرائیول سہولت دستیاب ہے، جس سے عالمی سفر نسبتاً آسان ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور یو اے ای میں ویزا چھوٹ سے متعلق اہم معاہدہ طے

پاکستانی پاسپورٹ پر ویزا فری سفری سہولت:

پاکستانی پا سپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت حاصل کر سکیں گے،ڈی جی پاسپورٹس نے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دی ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی، پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2025 ء کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، دوسرے نمبر جاپان اور جنوبی کوریا، تیسرے نمبر پریورپی ممالک ڈنمارک، فرانس، فن لینڈ، جرمنی، آئیر لینڈ، اسپین اور اٹلی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button