Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سانحہ سوات کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی

4 Officers Suspended Swat Tragedy Investigation Committee

سوات میں فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا ہے۔

انکوائری کمیٹی قائم کردی:

کے پی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر کارروائی ہوئی ہے، ذمہ داری کے تعین کے لیے وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے تحت انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، سوات کو سست ردعمل اور اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کو بروقت وارننگ جاری نہ کرنے پر معطل کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو پیشگی اقدامات نہ کرنے پر اور ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی معطل کیا گیا ہے، انکوائری کے بعد مزید ذمہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

لواحقین کیلیے امداد کا اعلان:

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسنے افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔

سانحہ سوات میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ ادا:

سانحہ سوات میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈسکہ میں 2 بہنوں اور والدہ کی نماز جنازہ 9 بجے دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کلاں میں ادا کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھائی ایان، بہن آئمہ کی نماز جنازہ ساڑھے 9 بجے سمبڑیال روڈ عید گاہ پر ادا کی گئی، 2 بہنوں عجوہ اور میرب کی نماز جنازہ 10 بجے نور مسجد کے باہر کالج روڈ پر ادا ہونا طے کی گئی گئی تھی۔

سانحہ سوات میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 3 افراد تاحال لاپتا ہیں، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، سرچ آپریشن میں مردان سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کی لاشیں بھی نکالی گئیں، دیگر لاپتا 2 افراد کا تعلق پنجاب اور ایک کا مردان سے ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button