Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈونلڈ ٹرمپ اورنیتن یاہو غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق، برطانوی اخبار کا دعویٰ

British Media Claimed Gaza war is ending in two weeks

برطانوی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ دو ہفتوں میں ختم ہو رہی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ جنگ فوری بند کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور مصر غزہ کی پٹی کا مشترکہ انتظام سنبھالیں گے، حماس کو غزہ کی پٹی سے نکالا جائے گا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:جنگ بندی قرارداد کی ناکامی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، عاصم افتخار

برطانوی اخبار کے مطابق غزہ سے نکلنے کی خواہش مند فلسطینیوں کو مختلف ممالک میں بسایا جائے گا، سعودی عرب اور شام اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کریں گی دیگر عرب اور مسلم ملک بھی ایسا ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو سے غزہ میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی پھر روک دی۔

اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے دھمکی دی تھی کہ حماس تک امداد پہنچنے سے روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہ کی گئی تو وہ حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی حملوں میں صبح سے مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

مغربی کنارے کے شہر رام اللّٰہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 259 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 32 ہزار 458 زخمی ہو چکے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button