Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت ملک میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

Flight Operations Affected due Weather Conditions

کراچی سمیت ملک میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد 12، لاہور 14 اور کراچی کی 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

کراچی میں اتاری گئی استنبول کی پرواز ٹی کے 714 لاہور روانہ ہوگئی ہے جبکہ ریاض سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کروایا گیا ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو،د بئی، پیرس اور دوحہ کی پروازوں کو لاہور لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:بارش کے دوران جہازوں کو کن خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ؟

لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور سے دوحہ، دبئی، جدہ، ٹورنٹو، ابوظبی اور ریاض کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کے بعد پشاور میں بھی تھنڈر اسٹروم جاری ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button