شادی کےبعد مرد اور خاتون دونوں کو ہی شناختی کارڈ پر اپنی ازدواجی حیثیت تبدیل کروانا لازمی ہوتا ہے ۔ تاکہ نادرا میں خاندان کی تشکیل کا درست ریکارڈ اپ ڈیٹ ہو جائے، بچوں کے ب فارم اور شناختی کارڈ بنواتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو، ازدواجی حیثیت کے مطابق پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے اور آپ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور جانشینی سرٹیفکیٹ بنوا سکیں ۔ ورنہ نادرا قوانین کے مطابق آپ اسٹیٹس تبدیل کرائے بغیر کوئی بھی ڈاکومینٹس نہیں بنوا سکتے ہیں ۔
شادی کے بعد اگر آپ اپنی بیوی کےہمراہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو پاسپورٹ کی تیاری سے قبل ازدواجی حیثیت تبدیل کرانا بھی لازمی ہو گا ۔ میرڈ اسٹیٹس والا پاسپورٹ اس وقت تک ایشو نہیں ہو گا جب تک شناختی کارڈ میں تصحیح نہ ہو جا ئے ۔
نادررا ریکارڈ میں آپ کے چار مختلف قسم کے میریٹل اسٹیس ان میرڈ ، میرڈ، ڈائیورس اور ویڈو ہو سکتے ہیں۔ اسٹیٹس تبدیل کرانے کے لئے آپ کے پاس کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کا ہونا ضروری ہے جو یونین کونسل سے بنتا ہے ۔
آپ اپنی ازدواجی حیثیت تبدیل کرانے کےلئے قریبی نادرا آفس سے رجوع کریں آپ یہ کام گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے زریعے بھی کر سکتے ہیں ۔
اپنے موبائل پر پاک آئی اوپن کریں
یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کے لئے باآسانی دستیاب ہے
اگر ایپ پہلے سے ڈاون لوڈ نہیں تو ڈاون لوڈ کرلیں ،
بنیادی معلومات درج کر کے اپنا اکاونٹ بنالیں اور لاگ ان ہو جائیں
آئی ڈی کارڈ والے آپشن پر کلک کر یں
اگر آپ اپنے میریٹل اسٹیٹس میں تبدیلی کرناچاہتے تو اپلائی فار سیلف
اور دیگر کسی رشتہ دار کا کرناچاہتے ہیں تو دوسرے آپشن کو سلیکٹ کریں
نیکسٹ کے آپشن کو پریس کریں اور اپ ڈیٹ انفو کو سلیکٹ کریں
اگلے مرحلے میں آپ کو اپنا فنگر پرنٹ اسکین کرنا ہوگا
ااسکے بعد کانٹیکٹ ڈیٹیل فل کریں ، موبائل آپریٹر کو سلیکٹ کریں
درخواست کی پراسیسنگ پرائیریٹی یعنی نارمل ، ارجنٹ یا ایگزیٹو سلیکٹ کریں
اس عمل کے بعد فیس کی تفصیلات سامنے آجائے گی
اسٹارٹ ایپلیکیشن کو سلیکٹ کریں ، اگلی اسکرین پر موڈیفکیشن فیلڈ کا آپشن آئےگا
یہاں پلس کے نشان کو پریس کریں ، میریٹل اسٹیس کو سلیکٹ کریں
کنفرم سلیکشن کریں اور نیکسٹ پریس کریں
اگلے مرحلے میں وائیٹ بیک گروانڈ کے آگے کھڑے ہو کر اپنی تصویر کھینچ کر اپلوڈ کریں
اگلی اسکرین پر اپنا دستخط کریں یا پیپر پر کر کے اسے اپلوڈ کر دیں
سیو کر کے نیکسٹ پریس کریں اور فارم پر اپنی تفصیلات درج کریں
ان میرڈ کو میرڈ کردیں اور باقی جو تفصیلات بھی اپ ڈیٹ کرنا چاہیں کر دیں
کنٹینیو پریس کریں اور اگلے اسٹیپ میں فیملی کی تفصیلات درج کریں
اسپاوس ڈیٹیل یعنی اپنی بیوی یا شوہر کی تفصیلات درج کریں
سیو اور کنٹینیو کریں، اپنا ووٹنگ ایڈریس اپڈیٹ کریں اور کنٹینیو کریں
اگلے اسٹیپ میں پروفیشن اور کوالیفیکیشن فل کریں
کنٹینیو کرنے پر اگلی اسکرین پر آپکی فیملی کے تمام ممبر کے نام شو ہو جائیں گے
کسی ایک کو بھی منتخب کر کے اسکی فنگر اسکین کرائیں
اٹیسٹ کرانے کے بعد ریویو ڈیٹا پر کلک کر کے تسلی کرلیں کہ
تمام ڈیٹادرست ہے یا نہیں اسکے بعد تمام باکس پر چیک لگائیں اور سبمٹ کردیں
آپکا اسٹیٹس اپڈیٹ ہو جائے گا