Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

لیاقت آباد میں باپ نے 10 ماہ کے بیٹے کوچولہے پررکھ کرجلا دیا،ملزم گرفتار

Liaquatabad burning incident

کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے سے ایک المناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے محض دس ماہ کے معصوم بچے کو چولہے پر رکھ کر بری طرح جلا دیا۔ واقعہ چند روز پہلے پیش آیا تھا، جس کے بعد بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال میں بچے کی حالت دیکھ کر انتظامیہ نے وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث باپ کو گرفتار کر لیا۔ بچے کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کا شوہر اسے اور بچے کو مسلسل تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کا نچلا حصہ مکمل طور پر جلا ہوا ہے اور وہ ابھی تک ہوش میں نہیں آیا۔ ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ طلاق مانگتی تھی، جس پر اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ اسی دوران شوہر نے غصے میں آ کر بچے کو چولہے پر رکھ کر جلا دیا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور گرفتار باپ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے بھی مقدمے میں مداخلت کی ہے اور بچے کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button