Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
July 12, 2025 - 09:28:32 PM

پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 5 کمپنیوں نے درخواستیں جمع کرا دیں

PIA

نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئےدرخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون مقررتھی۔پی آئی اےکی نجکاری کیلئے8 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول کیں۔ جس میں 5 کمپنیوں نے مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لئے نجکاری کمیشن کے مطابق لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم نے دستاویز جمع کرائیں۔

اس کے علاوہ عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکول اور لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل گروپ نے بھی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی باضابطہ کوالیفکیشن جمع کروائی ہے۔

مزید پڑھیں؛ایران اسرائیل کشیدگی، پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز نے روٹ تبدیل کر لئے

اس کے علاوہ آگمنٹ سیکیورٹیز، سیرین ایئر، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا ہولڈنگ اور ایکویٹاس نے بھی پی آئی اے کی خریداری میں مشترکہ دلچسپی ظاہر کی۔

اعلامیے کے مطابق 8 میں سے 5 پارٹیوں نے کوالیفیکیشن دستاویزات جمع کرائیں۔ اہل قرار پانے والی پارٹیاں اگلے مرحلے میں ڈیٹا روم تک رسائی حاصل کریں گی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق ورچوئل ڈیٹا روم کے ذریعے ’بائی سائیڈ ڈیو ڈیلیجنس‘ کا آغاز کردیا گیا ہے، دستاویز کا تجزیہ پری کوالیفکیشن معیار کے مطابق کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
Leave a Reply
Related Posts
Close Button