کراچی کا ایک اور شہری کانگو وائرس سے انتقال کرگیا ہے، سندھ میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 25 سال کا متاثرہ شہری کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، متاثرہ شخص کو جناح اسپتال سے سندھ انفکشیس ڈیزیز اسپتال میں ریفر کیا گیا تھا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سندھ انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں لایا گیا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق مریض کو اتوار کو سندھ انفکشیس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا اور آج صبح وہ انتقال کرگیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ
واضح رہے کہ گزشتہ روز 17 جون کو بھی کراچی کا ایک رہائشی کانگو سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا تھا۔ ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، مسوڑوں، ناک، فضلے میں خون آنا اور تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔