Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کانگو وائرس سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ

Citizen Died from the Congo Virus in Karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کانگو وائرس سے ایک شہری کی جان چلی گئی ہے جس کی تصدیق محکمہ صحت سندھ نے بھی کردی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کریمن کانگو ہیمرجک فیور سے ملیر کا ایک رہائشی 42 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا ہے، 16 جون کو شہری میں کانگو کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص کی جان چلی گئی۔

مزید پڑھیں:کانگو وائر س کیا ہے اور یہ کیسے پھیلتا ہے

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں سال صوبہ سندھ میں کانگو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا، کانگو وائرس جانوروں میں موجود چیچڑ کے ذریعے پھیلتا ہے، چیچڑ انسانی جسم میں چپک کر وائرس منتقل کرتی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کی علامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس کی بروقت تشخیص سے انسانی جان کو بچایا جاسکتا ہے، کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، ناک اور منہ سے خون آنا شامل ہیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement