Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہم صیہونیوں پر رحم نہیں کریں گے، سخت جواب دیں گے: آیت اللّٰہ خامنہ ای

Iran's Supreme Leader Khamenei
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر رحم نہ کرنے کا عہد کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے انگریزی زبان کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو سخت جواب دینے کا عزم کیا۔ انہوں نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دہشت گرد صیہونی حکومت کو سخت جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم صیہونیوں پر رحم نہیں کریں گے۔ دریں اثناء ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے فارسی زبان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران نے اسرائیل پر پھر میزائل داغ دیے ہیں، پانچ افراد زخمی

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے مذکورہ بیانات امریکی صدر کی جانب سے انہیں آسان ہدف قرار دیے جانے اور اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہمیں معلوم ہے ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں، ہم فی الحال ایرانی سپریم لیڈر کو مارنے نہیں جا رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے، ہم نہیں چاہتے کہ میزائل شہریوں یا امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement