Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایران میں پھنسے مزید 40 پاکستانی طلباء کو تفتان بارڈر پہنچا دیا گیا

Evacuation Pakistanis Stranded in Iran
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بلوچستان کے ایران سے ملحقہ تفتان بارڈر سے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نعیم قاسم شاہوانی نے بتایا کہ 12 طالبات سمیت مزید 40 طلباء کو تفتان بارڈر پہنچا دیا گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ایران کے مختلف شہروں سے آج مزید پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ، امریکی اور بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایات جاری

نعیم قاسم شاہوانی نے بتایا کہ گزشتہ روز 251 مسافروں کو تفتان پہنچایا گیا تھا۔ اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو اپنے اپنے شہروں میں بھیجنےکے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

بارڈر حکام کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے باعث سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ایران جانے والے پاکستانیوں کی امیگریشن بند ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری فوری ایران چھوڑ دیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement