کراچی میں بجلی کے اچانک تعطل کے نتیجے میں ہر متاثرہ شہری پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے،کئی ضروری کام رک جاتے ہیں اور زندگی تھم سی جاتی ہے۔ بجلی جانے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ،مثلا کوئی لوکل فالٹ یا پھر مرمتی کام۔
اگر یہ تعطل کسی معمولی فالٹ کے نتیجے میں ہوتا ہے تو بجلی کچھ دیر میں بحال ہوجاتی ہے لیکن بعض اوقات یہ کم و بیش پورے دن کے لئے غائب ہوجاتی جو صارف کے لئے کسی ازیت سے کم نہیں ہو تا۔عام طور پر اسکی وجہ متعلقہ فیڈر پر مرمتی کام ہو تا ہے۔
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے الیکٹرک اپنے سسٹم کو مستحکم رکھنے کے لئے معمول کے مطابق اپنے 2100 فیڈرز کے نیٹ پر مختلف علاقوں میں مرحلہ وار مرمتی کام کرتی رہتی ہے جسکے باعث اس علاقے میں دن بھی بجلی کی فراہمی معطل کی جاتی ہے۔
کے الیکٹرک اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اعلامیہ بھی جاری کر تی ہے جو اکثر صارفین کی نظر سے نہیں گزرتا اور شہری کبھی اس اعلان کو دیکھ بھی لیں تو انہیں یہ جاننا مشکل ہو تا ہے کہ اس فہرست میں ان کا علاقہ شامل ہے کہ نہیں۔
اس فہرست میں اپنے علاقے کا نام تلاش کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے
اپنے کے الیکٹرک کے بل میں صارف کی تفصیلات والے کو خانے کو چیک کریں
یہاں آپکا نام، ایڈریس اور شناختی کارڈ نمبر کے بعد
آپکے فیڈر کا نام درج ہو تا ہے
آپ یہ معلومات کے الیکٹرک کی ایپ پر دیکھ سکتے ہیں
اسکے لئے اپنے موبائل فون پر کے الیکرک کی ایپ ڈاون لوڈ کریں لاگ ان کریں
اور مطلوبہ تفصیلات درج کریں یہاں اوپر میں درج اپنے اکاونٹ نمبر پر کلک کریں
تو ایک پاپ اپ ونڈو کھل جائے گی جہاں آپ کے فیڈر کا نام ظاہر ہورہا ہوگا
آپ اسے یاد کرلیں یا کسی جگہ نوٹ کرلیں تاکہ آئیندہ بجلی کی طویل بندش کے دوران پریشانی سے بچ سکیں