Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کن لوگوں کی موبائل سم 30 جون کو بند کر دی جائیں گی ؟

آپکی تمام موبائل فون سم 30 جون کو بند کر دی جائیںگی اگر آپ نے اس سے اپنا ایکسپائرڈ شناختی  کارڈ کو رینیو نہ کرایا تو۔ نادرا حکام نے ایسے تمام شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ جو 2017 میں اپنی مدت پوری کرچکا ہے اور اسکی ابھی تک تجدید نہیں کرائی گئی ہے تو  30 جون سے  قبل نادرا مراکز  سےرابطہ کر کے یا  پھر پاک آئی ڈی ایپ کے  زریعے گھر بیٹھے اسے فوری طور پر رینیو کرالیں ورنہ آپ بھی مشکل میں پڑ سکتے ہیں ۔

یہی نہیں بلکہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہوئی ہے توبھی  اس کی فوری تجدید کروائیں۔ ورنہ نادرا کے مطابق اس پر جاری موبائل سم آئیندہ ماہ کےاختتام پر یعنی 31 جولائی کو بند کردی جائے گی۔

نادرا حکام کےمطابق شناختی  کارڈکی معیاد ختم ہونے پر فوری طور پراسکی تجدید کرانا قانونا لازمی ہے  ، گھر بیٹھے اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے نادرا کی ایپ  پاک آئی ڈی پر لاگ ان ہوں ، اگر پہلے  سے ایپ ڈاون لوڈ  نہیں کی تو یہ ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے ۔

ڈاون لوڈ کے بعد اپنا اکاونٹ بنائیں اور پھر سائن ان ہو جائیں

آپ کے سامنے چار آپشن شو ہو رہے ہونگے اس میں سے آئی ڈی کارڈ کو سلیکٹ کریں

اگلے مرحلے میں اپلائنگ فار سیلف کو سلیکٹ کریں اور اگر اپنےکسی گھر والے کا

شناختی کارڈ رینیو کرنا ہے تو  دوسرے آپشن پر کلک کر یں اور نیکسٹ پریس کریں

یہاں آپ اسمارٹ کارڈ  کے آپشن کو سلیکٹ کریں

بیرون ملک رہنےوالےشہری دوسرے آپشن کو منتخب کریں

اور نیکسٹ پریس کریں

یہاں اپنی تاریخ پیدائش درج کریں  اور نارمل  یا ارجنٹ  کا انتخاب کریں

اسکرول کر کے نیچے آئیں اور اپنے موبائل کےکیمرے سے اپنی تصویر کھینچ کر اپلوڈ کریں

کنٹینیو پریس کریں اور اگلے پیج پر بنیادی معلومات فراہم کریں

جس میں نام، جینڈر، لینگویج، مذہب، بلڈ گروپ، شناختی پہچان شامل ہیں

نیکسٹ پیج پر اپنا ڈیٹ آف برتھ، پرو فیشل اور تعلیمی قابلیت سے متعلق معلومات کا اندراج کرنا ہے

آٹھ مختلف مراحل میں اپنےکوائف اور فنگر پرنٹ اپلوڈ کرنے کے بعد آخری مرحلے میں

آپکو ایک ٹریکنگ آئی مل جائے گی جسکے بعد آپ آن لائن اپنی فیس جمع کرا سکتے ہیں۔

زمہ داری کا مظاہرہ کریں اور  اپنے ایکسپائرڈ شناختی کارڈ کی فوری تجدید کریں

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button