Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت میں دریا پر بنا پُل گر گیا،5 افراد ہلاک

بھارت کے شہر پونے میں دریا پر بنا پُل گر گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پل گرنے کے باعث پُل پر موجود 15 سے 20 افراد کا دریا میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پُل پر لوگ پانی کا تیز بہاؤ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، پُل ٹوٹتے وقت 100 سے 120 لوگ موجود تھے، پل لوگوں کا وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے کے نتیجے میں 20 سے 25 افراد پُل کے ملبے تلے دبے ہیں۔ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پانی کے ریلے میں بہنے والے متعدد افراد کو بچا لیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button