Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Pakistan Karachi Weather Updates

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے اور کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے 24 گھنٹوں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہر میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا نتاسب 79 فیصد ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان

گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مری میں سیاحوں نے بارش میں مال روڈ پر چہل قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button