بھارتی شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے حادثے میں ایک خاتون مسافر معجزانہ طور پر بچ گئی خاتون شوہر کے ساتھ لندن جا رہی تھی تاخیر سے پہنچنے پر جہاز پر سوار نہ ہو سکی۔
خاتون مسافر کے مطابق وہ ٹریفک میں پھنس گئی تھی اس لیے ایئرپورٹ 10 منٹ تاخیر سے پہنچی، طیارے میں میرے شوہر سوار ہوگئے تھے میں نہیں جا سکی، ایئرپورٹ سے باہر آئی تو دیکھا جہاز اڑان بھرنے کے فوری بعد گرا اور تباہ ہو گیا، انہوں نے بتایا کہ وہ اب بھی کانپ رہی ہے گھبراہٹ کا شکار ہے۔
مزید پڑھیں:ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 240 سے زائد افراد سوارتھے
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ حادثے میں عملےکے 12 ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثےکا شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔