Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

صوبہ سندھ میں ترقیاتی بجٹ کے لئے 600 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان

sindh government budget

حکومتِ سندھ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کے لیے مجموعی طور پر 600 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز رکھی ہے، جسے صوبائی ترقیاتی کمیٹی نے منظوری آئی ہے، تاہم حتمی شکل صوبائی کابینہ دیے گی۔

ذرائع کے تین روزہ بجٹ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات ناصر حسین شاہ نے کی، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کو محکمہ جاتی حد تک حتمی شکل دی ہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں اور شعبہ جات کے لیے مجوزہ فنڈز کی تفصیلات بھی طے کی گئیں۔

محکموں کے لئے متخص رقم کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق زراعت کے لیے 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کے لیے 8 ارب روپے، جنگلات کے لیے 4 ارب روپے، صحت کے لیے 51 ارب روپے، صنعت کے لیے 4 ارب روپے، آبپاشی (ایریگیشن) کے لیے 96 ارب روپے، بلدیات کے لیے 13 ارب روپے، منصوبہ بندی کے لیے 16 ارب روپے، سروسز کے لیے 14 ارب روپے، ٹرانسپورٹ کے لیے 57 ارب روپے، ورکس اینڈ سروسز کے لیے 139 ارب روپے، سوشل پروٹیکشن کے لیے 12 ارب روپے، محکمہ داخلہ کے لیے 11 ارب روپے، توانائی کے لیے 9 ارب روپے، محکمہ خزانہ کے لیے 8 ارب روپے، محکمہ خوراک کے لیے 41 کروڑ روپے، محکمہ انسانی حقوق کے لیے 13 کروڑ روپے، محکمہ اطلاعات کے لیے 27 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں عوامی فلاح، سماجی تحفظ، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شعبہ صحت و تعلیم کو ترجیح دی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ بجٹ میں جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ نئی اسکیموں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے جائیں گے تاکہ ترقی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button