Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

Shehbaz Sharif Notice Increase Salaries Senate Chairman More
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیر اعظم نے وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔ شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی جس کی روشنی میں وہ تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کی تنخواہیں کیوں بڑھائی گئیں؟ وزیر خزانہ نے بتادیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان عہدوں پر فائز افرااد کی تنخواہوں میں اضافے کو مالی فحاشی قرار دیا تھا۔ خواجہ آصف نے معاملے پر وزیر اعظم کی توجہ مبذول کروائی جبکہ شہباز شریف کو اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی بھاری تنخواہوں سے متعلق سوالات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement