کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جس کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ، پانی کا زیادہ استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی سے پیدا ہونے والی ممکنہ طبی مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔