Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

earthquake in karachi

شہر قائد میں زلزلوں کا غیر معمولی سلسلہ جاری ہے، اور پہلی مرتبہ محض 12 روز میں 36 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ پاکستان میٹ ڈیپارٹمنٹ اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ سلسلہ یکم جون 2025 سے شروع ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات بھی کراچی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 3.6 سے 1.8 کے درمیان رہی۔ زلزلے معمولی نوعیت کے اور مختصر دورانیے کے تھے، اور ان میں تاحال کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں وقفے وقفے سےزلزلے کے جھٹکے، ہنگامی صورتحال میں کن نمبرز پر رابطہ کیا جائے؟

ان زلزلوں کے جھٹکے کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، جن میں قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تاہم صورتحال قابو میں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button