Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید الاضحی ، کن افراد یا تنظیموں کا کھال جمع کرنے کی اجازت ہو گی ؟

Animal Hide
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت صرف رجسٹرڈ اداروں اور جماعتوں کو ہی ہو گی۔

قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر  یا ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ضروری ہوگا۔ کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیتے وقت نیکٹا کی جاری ایس اوپیز کا خیال رکھاجائے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ یا بینر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ گاڑیوں پر پارٹی پرچم،یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرکے بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہریوں سے زبردستی کھالیں وصول  کرنے کا عمل کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔ کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔

 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قانون ی کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں ،تنظیموں کی جمع شدہ کھالیں ضبط کر کے عطیہ کر دی جائیں گی۔ قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ ادارے یا شخص کی جانچ کرنے کی اجازت ہو گی۔

کمشنر،ڈپٹی کمشنر کو اجتماعی قربانی کی اجازت دینے کا بھی اختیار ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 10 سے 12 ذی الحج تک اسلحہ ساتھ لے کر چلنے کےتمام اجازت نامے بھی معطل رہیں گے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement