Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی آئی چندریگر روڈ پارکنگ فری کرنے کا فیصلہ

کراچی، پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی حب، ہمیشہ سے ٹریفک کے مسائل کا شکار رہا ہے۔ تاہم سندھ حکومت نے عوامی دباو پر اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جن کے اثرات شہریوں کو جلد محسوس ہونے کی امید ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر پارکنگ مکمل ممنوع

وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک پارکنگ کو مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن قاسم روڈ سے ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ تک ایس ایم لا کالج کے اطراف بھی کسی قسم کی گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

شہر کی فٹ پاتھیں پیدل چلنے والوں کے لیے ہوتی ہیں، نہ کہ پارکنگ کے لیے۔ اب ان مقامات پر گاڑی کھڑی کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، اور خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فینسی، غیر معیاری اور بغیر رجسٹریشن نمبر پلیٹس

کراچی میں پابندی کے باوجود بے شمار گاڑیاں فینسی یا غیرمعیاری نمبر پلیٹس استعمال کر رہی تھیں، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ سیکیورٹی کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اب اب فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط کی جائے گی ۔ بغیر رجسٹریشن یا غیر معیاری نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہوگا جبکہ صرف سرکاری سائز کی نمبر پلیٹس قابلِ قبول ہوں گی۔

پارکنگ کی متبادل سہولت

شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیاں اب ریلوے گراؤنڈ میں پارک کی جا سکتی ہیں۔ یہ اقدام غیرقانونی پارکنگ کو روکنے اور سڑکوں کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کراچی ٹریفک پولیس مکمل ایکشن میں ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ حالیہ اقدامات کراچی کی سڑکوں کو صاف، منظم اور محفوظ بنانے کی ایک اہم کوشش ہیں۔ شہری بھی ان قوانین کا احترام کریں اور ٹریفک کی روانی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button