Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں دو بہنوں سے زیادتی کرنے والا قریبی رشتے دار نکلا، ملزم فرار

Karachi Khawaja Ajmer Raped Two Sisters

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو بہنوں سے زیادتی کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا ہے جو فرار ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا 27 مئی کو سول webاسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا، واقعے میں ملوث قریبی رشتے دار فرار ہے۔

مزید پڑھیں:نارتھ کراچی میں دو کم عمر بہنوں سے مبینہ زیادتی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں دو کم عمر بہنوں کے ساتھ ریپ اور تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button