Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج بھی موسم گرم، وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Karachi Weather Updates June 2025

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے، اس دوران شہریوں کو شدید حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں درجہ حرارت میں کمی، آج موسم کیسا رہے گا؟
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مچابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں جاری گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہ سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اسی دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button