Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نارتھ ناظم آباد میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج

bank robbary

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی بینک میں گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔واردات کا مقدمہ بینک مینیجر کی مدعیت میں نارتھ ناظم آباد تھانے میں ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے لاکرز توڑ کر قیمتی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چوری کیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، واردات رات 10:30 بجے اس وقت شروع ہوئی جب نائٹ گارڈ نے اے ٹی ایم بوتھ کے برابر والے دروازے سے 5 ملزمان کو اندر آنے دیا۔ ان کے پاس ویلڈنگ مشین، گیس سلنڈر کا مکمل سیٹ، اور لوہے کی راڈز موجود تھیں، جن کی مدد سے ملزمان نے 22 لاکرز توڑ ڈالے۔
مزید پڑھیں؛نارتھ ناظم آباد میں مائیکرو فنانس بینک میں ڈکیتی کی واردات

ملزمان صبح سات بجے تک بینک کے اندر موجود رہے اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے طلائی زیورات لے اڑے۔ واردات کے دوران بینک میں موجود کیمرہ سسٹم (ڈی وی آر)، سیکیورٹی گارڈ کی پسٹل، 12 بور ریپیٹر، اور اس کا موبائل فون بھی چرا لیا گیا۔

ملزمان واردات کے بعد سفید کار اور نیلے رنگ کے رکشے میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button