Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی باسکٹ بال سمر کیمپ کا اعلان، رجسٹریشن کا طریقہ کار جانیں

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے رواں برس بھی سمرکیمپ کا اعلان کردیا ہے اور شیڈول سمیت رجسٹریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری زاہدملک کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سمر کوچپنگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 15 جون سے شروع ہو کر 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں 8 سال سے 20 سال تک کے تمام کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

سمر کیمپ میں دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی رجسٹریشن کیلئے شام 7 بجے سے 8 بجے تک انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ، آرام باغ میں کیمپ کمانڈنٹ حاجی محمد اشرف یحییٰ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیمپ میں تربیت کے فرائض انٹرنیشنل کھلاڑی ظفر اقبال، چوہدری، عامر شریف، اور انجینئر زین العابدین چنہ سر انجام دیں گے جبکہ راج کمار لکھوانی اور زعیمہ خاتون تکنیکی معاونت کریں گے۔

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی فٹنس اور صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات اور بہترین کوچنگ مہیا کی جائے گی۔

اس کیمپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو نہ صرف کھیل کی تکنیک سکھائی جائے گی بلکہ ان کی فزیکل اور مینٹل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وہ مستقبل کے بہترین باسکٹ بال کھلاڑی بن سکیں۔

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نوجوانوں کے لیے اس طرح کے کیمپس کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھے گی تاکہ کھیل کے شعبے میں کراچی کی پہچان قائم رہ سکے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button