Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول جاری، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

National Assembly

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالی سال 26-2025ء کے وفاقی بجٹ کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون 2025 کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پر عام بحث کا آغاز 13 جون سے ہوگا، جبکہ 11 اور 12 جون کو اجلاس منعقد نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛وفاقی حکومت کا بجٹ میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز رکھنےکافیصلہ

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے تحت بجٹ پر اظہار خیال کے لیے وقت دیا جائے گا۔ اسپیکر کے مطابق بجٹ پر بحث 21 جون کو مکمل کی جائے گی، جس کے بعد 22 جون کو اجلاس نہیں ہوگا۔

قومی اسمبلی کے شیڈول کے مطابق 24 اور 25 جون کو بجٹ میں شامل ڈیمانڈز، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ کی جائے گی، جبکہ 26 جون کو فنانس بل کی منظوری دی جائے گی۔ 27 جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگر اہم امور پر بحث اور رائے شماری ہو گی۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button