کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوران آپریشن پولیس اور منشیات فروشوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران گھر میں چھپے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے 4 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ماڑی پور بدھنی گوٹھ میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی نے خودکشی کری تھی۔
مزید پڑھیں:سندھ میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی رضا نے خودکشی سے قبل وڈیو بنائی تھی جس میں اس نے کہا، ’ملیر جیل سے میں بھی قیدیوں کے ساتھ بھاگا تھا۔ اس نے مزید کہا، ’فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا، جیل سے فرار ہونے کے بعد میں کافی دیر تک پیدل چلتا رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قیدی رضا نے خودکشی سے قبل وڈیو بنائی تھی جس میں اس نے کہا، ’ملیر جیل سے میں بھی قیدیوں کے ساتھ بھاگا تھا۔ اس نے مزید کہا، ’فرار کے دوران میں بھی زخمی ہوگیا، جیل سے فرار ہونے کے بعد میں کافی دیر تک پیدل چلتا رہا