Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

CM Sindh Establish Special Anti Narcotics Courts in Sindh

سندھ میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں منشیات کے 9676 کیسز کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں خاتون ٹیچر کا قتل: ملزم کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان

سندھ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ شہر میں منشیات کے 7769 مقدمات زیرِ التواء ہیں۔ اجلاس میں کراچی میں 3، دیگر شہروں میں1، 1 انسدادِ منشیات کی عدالت قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔

سندھ کابینہ نے وزیرِ اعظم کے خواتین بااختیار پیکیج میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال صنفی برابری کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے سندھ کابینہ کے ویمن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کو قواعد میں ترامیم کی ہدایت کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button