Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

US President Donald Trump
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی بات دہرا دی ہے۔

جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فخر ہے کہ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں سے کہا کہ آپ گولیاں چلائیں گے تو تجارت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں بہت مضبوط لیڈرشپ ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے لوگ نہایت باصلاحیت اور قیادت بہترین ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسوسناک ہے۔ صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان بھی پاک بھارت کی طرح جنگ بندی کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی بات ایک درجن بار دہرا چکے ہیں، ہر بار بات سن کر مودی سرکارسیخ پا ہوجاتی ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر حزب اختلاف کانگریس کو مودی جی کا مذاق اڑانے کا پھر موقع ملا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement