سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالاضحی کے موقع پر گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق عید کے تینوں دن شہریوں کو گیس کی مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق جمعہ 6 جون 2025 کو رات 12 بجے گیس بند کی جائے گی، تاہم عید کے پہلے روز یعنی ہفتہ 7 جون کو صبح 5 بجے سے گیس کی سپلائی بحال کر دی جائے گی اور یہ بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں؛عیدالاضحیٰ پر کراچی میں آلائشوں کی صفائی کا حتمی پلان تیار
اتوار 8 جون، جو عید کا دوسرا دن ہے، اس روز بھی سارا دن گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ پیر 9 جون کو بھی مکمل دن گیس کی فراہمی برقرار رہے گی، تاہم رات 12 بجے سروس دوبارہ بند کی جائے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق منگل 10 جون سے گیس فراہمی پر پرانا شیڈول دوبارہ نافذ العمل ہوگا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ عید کے دوران گھریلو استعمال میں اضافے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔