Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی عیدالاضحیٰ پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

Eid Security
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے عیدالاضحی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر مکمل عملدرآمد کا پابند بنائیں۔

احکامات کے مطابق پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ کے اقدامات کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔ شہر کی تمام مرکزی مساجد، امام بارگاہوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس اور مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی تھانہ سطح پر مؤثر بنائی جائے، جبکہ مارکیٹس اور منڈیوں کے منتظمین سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں‌ عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات

تمام کھلے مقامات، جن میں عیدگاہیں بھی شامل ہیں، پر نمازِ عید سے قبل مکمل سوئپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گاڑیوں کی پارکنگ ان مقامات سے دور رکھی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

انٹیلی جنس کلیکشن اور شیئرنگ کے عمل کو مؤثر بنایا جائے اور قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس و اجتماعی قربان گاہوں کی سیکیورٹی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔

تمام حساس مقامات، تفریحی مقامات اور تنصیبات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ڈیوٹی پوائنٹس ہرگز خالی نہ چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایس ایچ اوز کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ علاقہ گشت اور سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً چیکنگ کریں۔

جاوید عالم اوڈھو نے افسران کو واضح ہدایت دی ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement