Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملزم کو معاف کردیا ہے”، ڈیفنس میں تشدد کا شکار متاثرہ نوجوان کا عدالت میں بیان

Karachi DHA Case of Torture of a Young Man

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا جبکہ تشدد کا شکار متاثرہ نوجوان سدھیر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں متاثرہ نوجوان نے ملزم کو شناخت کرلیا۔

نوجوان نے عدالت میں بیان دیا کیا اسکے علم میں نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے، آج وکیل نے بتایا تو پیش ہوگیا۔ عدالت نے نوجوان سے استفسار کیا کہ اسے کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں ہے؟

جس پر نوجوان نے عدالت میں کہا کہ وہ کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا۔ ملزم کو اس نے معاف کردیا ہے، عدالت جو بھی فیصلے کرے اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

یاد رہے کہ کراچی کے پوش علاقے گذری ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص طیش میں آگیا تھا، اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:ڈیفنس میں تشدد کا شکار ہونے والے متاثرہ لڑکے نے سارا واقعہ بتادیا

نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں، لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہیں آیا تھا۔ متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں، جنہیں روزانہ متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔

عینی شاہد نے بتایا تھا کہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، نوجوان کی موٹرسائیکل ہلکی سی گاڑی سے ٹچ ہوگئی، جس پر گاڑی کے بااثر مالک نے اسے مارا تھا۔ بعدازاں پولیس نے بااثر ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا تھا جسے آج سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button