بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل یو این انٹونیو گوٹریس سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو وزیراعظم کا خط پیش کیا۔
مزید پڑھیں:بھارت کا جھوٹ بے نقاب کرنے کیلیے پاکستانی وفد امریکا میں اہم ملاقاتیں کریگا
اس موقع پر بلاول بھٹو نے یو این سیکریٹری جنرل کی امن کی کوششوں کو سراہا اور ان سے امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے، مکالمے کے فروغ کیلئے کام کریں۔
پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرPhilemon Yang فِیلیمون یانگ سے بھی ملاقات ہوئی۔ فِیلیمون یانگ نے کہا کہ امن کا واحد راستہ مکالمہ اور سفارتکاری ہے، اس سے پہلے بلاول بھٹوزرداری کی زیرِ قیادت سفارتی وفد نے فرانس کے سفیر سے ملاقات کی ، بھارتی جارحیت اور یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔