Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

67 ہزار عازمین حج کو 2026ء کے لئے اسی پیکج پر قبول کیاجائے، نجی حج آرگنائزرز

Hajj orginzar press conference

نجی حج آرگنائزر نےحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سال 2025ء میں حج کی سعادت سے رہ جانے والے عازمین حج کو اسی پیکیج کے ساتھ قبول کرنے کی پالیسی بنالی جائے، جو افراد نہیں جانا چاہتے ہیں، انکی رقم بغیر کسی کٹوتی کے واپس کی جائے، 67 ہزار عازمین حج اس سال محروم کیوں رہے، اس کی شفاف تحقیقات کرکے زمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دی جائے۔

یہ مطالبہ منگل کو کراچی پریس کلب میں حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے رہنماء جمال ترکئی، ندیم شریف، حامد فتانی، رفیق شیخ اور حنیف ڈوسانی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ سال 2025ء میں 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم رہے ، جن کی رقم جمع  ہے، تمام پرائیویٹ حج اسکیم کے کوٹہ ہولڈرز کے متعلق حج آرگنائزرز کے سعودی عرب میں موجود دفاتر مکمل طور پر محفوظ اور قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ یہ حج آرگنائزرز اپنی مکمل ذمہ داری کے ساتھ حجاج کرام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں اور آئندہ 2026ء میں بھی یہی آرگنائزر خدمات انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں؛ پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن مکمل،42 ہزار 400 عازمین کو حجازمقدس پہنچایا گیا

حکومت دیگر ممالک انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور انڈیا کی طرز پر اس سال کے پیکیج کے ساتھ رہ جانے والے 67 ہزار عازمین حج کو قبول کرے۔ اس پالیسی سے لوگوں کا مدوا ہوجائے گا۔

نجی حج آرگنائزر نے یہ مطالبہ کیا کہ حکومت 2025ء کی حج پالیسی کا جلد اعلان کرے تاکہ 2026ء کے حج کی تیاریوں کو بروقت مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے، متبادل حج کے انتظامات کی بحالی کا فوری فیصلہ کیا جائے۔ سال 2025ء کے حج میں کوتاہی کس کی اس کی نشاندھی بھی ضروری ہے، اس کے لئے مناسب فورم پر تحقیق ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ سال 2025ء میں 67 ہزار عازمین کا حج کی سعادت سے محروم ہونا بہت بڑا واقعہ ہے، اس کے ذمہ داروں کو قرار واقع سزا ملنی چاہئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button