کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آج درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی، آسمان پر بادلوں کا راج رہا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پنجاب میں 5 جون تک تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارشیں متوقع ہیں۔
لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہی، سبی میں پارا 48 سینٹی گریڈ کو چھو گیا، جیکب آباد میں 47 اور دادو میں درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔